Baaghi TV

وزیراعظم سے بلاول کی قیادت میں وفد کی ملاقات

islamabad

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد کی ملاقات ہوئی ہے

وفد میں سینیٹر شیری رحمان اور سابق وفاقی وزیر حنا ربانی کھر شامل تھیں،بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے اور بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیز ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھنے کے حوالے سے وزیراعظم سے رہنمائی لی،بلاول بھٹو زرداری نے اس قومی سفارتی کام کے حوالے سے ان پر اعتماد کرنے اور ان کو پاکستانی وفد کی قیادت سونپنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امید ہے آپ کی قیادت میں یہ وفد پاکستان کا موقف اور بیانیہ بھرپور اور مؤثر طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کرے گا ،ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک ، مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی شامل تھے۔

More posts