وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں براہِ راست ٹیکسوں میں کمی ناگزیر ہے جبکہ بالواسطہ ٹیکس نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنا حکومت کی ترجیح ہوگی۔
پاکستان گورننس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتر بنانے پر کام کر رہی ہے تاکہ ٹیکس چوری کا خاتمہ کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض کاروباری افراد عوام سے ٹیکس وصول تو کرتے ہیں مگر قومی خزانے میں جمع نہیں کراتے، جس سے معیشت کو شدید نقصان پہنچتا ہے اور ملک قرضوں کے بوجھ تلے دب جاتا ہے۔
شہباز شریف نے واضح کیا کہ معاشی مسائل کسی شارٹ کٹ یا جادوئی حل سے ختم نہیں ہوں گے بلکہ مسلسل محنت اور سخت فیصلوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے بجلی چوری کے خاتمے پر فوری توجہ دینا ہوگی، کیونکہ سالانہ تقریباً 200 ارب روپے کی بجلی چوری ملکی مالی نظام پر بڑا بوجھ بن چکی ہے۔
وزیراعظم کے مطابق ٹیکس اصلاحات اور توانائی کے شعبے میں شفافیت لائے بغیر پائیدار معاشی استحکام ممکن نہیں۔
اگلے بجٹ میں براہِ راست ٹیکس کم کرنا ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف
