Baaghi TV

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا نے وہ کام کر دکھایا جو کوئی نہ کر سکا

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا نے وہ کام کر دکھایا جو کوئی نہ کر سکا

باغی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا دورے میں سری لنکن حکومت سے مسلمانوں کی میتوں کو جلانے کے بجائے دفنانے کی درخواست کی جسے سری لنکن حکومت نے مان لیا. اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا

وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا میں کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی تدفین کے نوٹیفکیشن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن قیادت کا شکر گزار ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں سری لنکن حکومت کی جانب سے کوروناء (COVID-19) سے انتقال کر جانے والوں کی تدفین کی اجازت کے سرکاری فرمان (آفیشیل نوٹیفکیشن) کے اجراء کا خیر مقدم کرتا ہوں اور اس پر سری لنکن قیادت کا شکر گزار ہوں۔

یاد رہے سری لنکا نے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی تدفین کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ سری لنکا میں کورونا سے انتقال کرنیوالے مسلمانوں کی تدفین ہوسکے گی۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مذہبی ہم آہنگی ومشرق وسطیٰ علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے کہنے پرسری لنکا نے مسلمانوں کی میتیں دفنانے کی اجازت دی سری لنکا میں کورونا سے جاں بحق ہونیوالے مسلمانوں کو جلا دیا جاتاتھا

سری لنکا:پاکستان اورسری لنکاکےخوشگوارتعلقات کےچرچے: وزیراعظم عمران خان سری لنکن عوام کےدلوں کی دھڑکن بن گئے

وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن ہم منصب ون ٹو ون ملاقات کیا ہوئی اہم باتیں

دورہ سری لنکا میں پاکستان نے کیا اہم پیشکش کی؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا

More posts