Baaghi TV

مرکزی مسلم لیگ کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو ملک گیر پروگراموں کا اعلان

khalid masood

مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو ملک بھر میں سیمینارز،کانفرنسز منعقد ہوں گی، مرکزی صدر خالد مسعود سندھو نے اضلاع،تحصیلوں کی سطح پر پروگراموں کے لئے خواتین، اساتذہ،لیبر ونگ،طلبا سمیت تمام شعبہ جات کو ہدایات جاری کر دی ہیں، یوم یکجہتی کشمیر کے پروگراموں سے مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے،

مرکزی مسلم لیگ کے ذیلی شعبہ جات مسلم یوتھ لیگ ، خواتین ونگ،ملی لیبر فیڈریشن،پاک لائرز فورم،مرکزی کسان لیگ، مسلم سٹوڈنٹس لیگ کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرملک بھر میں سیمینارز، کنونشن اور مظاہرے کئے جائیں گے،لاہور،کراچی، اسلام آباد، پشاور،کوئٹہ سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا ، مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان محمد علی جناح کا فرمان ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، پاکستانی قوم شہ رگ ہر صورت چھڑائے گے،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو مودی سرکار کسی صورت نہیں دبا سکتی ،پاکستانی قوم کا بچہ بچہ اہل کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے، 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے ملک گیر پروگراموں میں اہل کشمیر کو پیٍغام دیں گے کہ مرکزی مسلم لیگ کشمیریوں کی مدد و حمایت جاری رکھے گی،

More posts