رحیم یار خان: ایک نوجوان کے قتل کی واردات میں پولیس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ گرفتار ملزم کے بیان کے بعد دو سابق پولیس افسران سمیت چار افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق شبیر احمد کو گزشتہ سال 16 مئی کو قتل کیا گیا تھا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تفتیش میرٹ پر کی جائے گی اور قانونی کارروائی مکمل شفافیت کے ساتھ ہوگی۔
رحیم یار خان: نوجوان کے قتل میں پولیس ملوث، 2 سابق افسران سمیت 4 افراد نامزد
