Baaghi TV

پولیس حراست سے چھینا گیا ڈاکو مقابلے میں ہلاک

قصور
پولیس حراست سے چھینا گیا ڈاکو دوسرے علاقے میں پولیس مقابلے میں جانبحق

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پھولنگر کی حراست سے چھینا گیا ڈاکو اللہ وارث جوئیہ کوٹرادھاکشن کے علاقہ میں دوران پولیس مقابلہ ہلاک ہو گیا
تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس نے بستی لال شاہ ڈکیتی کی اطلاع پر مدکے پل نہر پر ناکہ بندی کی اور ناکہ بندی کے دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کر دی
جس پر پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی
فائرنگ کا تبادلہ 30 منٹ تک جاری رہا
ملزمان کی طرف سے فائرنگ رکنے پر ایک ملزم پولیس کو زخمی حالت میں ملا
زخمی ڈاکو نے اپنا نام اللہ وارث جوئیہ سکنہ لمبے جاگیر بتایا اور بتایا کہ مجھے میرے ساتھیوں نے تھانہ سٹی پھولنگر کی حراست سے چھڑایا ہے
زخمی ڈاکو اللہ وارث جوئیہ کو زخمی حالت میں تحصیل ہسپتال کوٹرادھاکشن منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا
پولیس نے فرار ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں

More posts