Baaghi TV

مصنوعی ذہانت انسانی شناخت اور رشتوں کے لیے خطرہ: پوپ لیو

‎کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو چہارم نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت انسانی شناخت، تعلقات اور سماجی توازن کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ بن چکی ہے۔
‎اپنے پیغام میں پوپ لیو نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا مقصد انسان کی خدمت ہونا چاہیے، نہ کہ اسے بدل دینا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، خاص طور پر وہ اے آئی نظام جو آوازوں، چہروں اور جذبات کی نقل کر سکتے ہیں، انسانوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
‎پوپ لیو نے مصنوعی ذہانت کے لیے مؤثر گورننس اور عالمی قوانین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت ناگزیر ہے تاکہ وہ یہ سمجھ سکیں کہ الگورتھمز کس طرح ان کے حقیقت کے ادراک کو متاثر کرتے ہیں۔
‎انہوں نے اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ اے آئی کی ترقی چند بڑی کمپنیوں کے ہاتھوں میں مرکوز ہو چکی ہے، جو غیر معمولی طاقت حاصل کر رہی ہیں، جبکہ یہ ٹیکنالوجی حقیقت اور گمان کے درمیان فرق کو مزید دھندلا کر رہی ہے۔

More posts