Baaghi TV

سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز کے صدر اور سیکریٹری جنرل ملازمت سے برطرف

ایئر کرافٹ انجینئرز اور قومی ایئر لائن کے تنازع کے بعد سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے

عبداللّٰہ جدون اور اویس جدون کی ملازمت سے برطرفی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں عہدیداران کو گزشتہ برس شروع ہونے والی انکوائریز میں 4 اور 5 نومبر کو ذاتی سنوائی کا موقع دیا گیا تھا،عبداللّٰہ جدون اور اویس جدون سی ای او قومی ایئر لائن کے پاس ذاتی سنوائی کے لیے پیش نہیں ہوئے تھے،حکم نامے کے مطابق دونوں عہدیداران کے خلاف کارروائی قومی ایئر لائن کے متعلقہ قوانین کے تحت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2024ء کی انکوائری میں برطرفی کا فیصلہ انجینئرز کے جاری حالیہ احتجاج کے تناظر میں کیا گیا۔سیکریٹری جنرل سیپ اویس جدون نے الزام لگایا کہ برطرفی کی بنیادی وجہ طیاروں میں فنی خرابیوں سمیت قوانین کی خلاف ورزی کی نشاندہی ہے، انجینئرز کی جانب سے خرابیوں کے ساتھ طیاروں کو کلیئرنس نہ دینا بھی برطرفی کی وجہ ہے۔

More posts