وزیراعظم شہباز شریف نے ترلائی میں امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ کا دورہ کیا۔
انہوں نے شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے گہرے افسوس کا اظہار کیا اور ان کے لیے دعائے خیر کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی سے بڑی بربریت کوئی نہیں ہو سکتی اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر پوری قوم سوگوار تھی، تاہم مثبت بات یہ تھی کہ تمام مکاتب فکر کے علما نے اس کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے عون عباس کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ تاریخ ان کی قربانی کو سنہرے الفاظ میں یاد رکھے گی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس واقعے نے پوری قوم کو متحد کر دیا اور آئندہ بھی قوم یکجہت رہے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ترلائی میں امام بارگاہ آمد، شہداء کے اہل خانہ سے اظہار افسوس
