Baaghi TV

پراپرٹی ٹیکس نہ دینے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

پراپرٹی ٹیکس نہ دینے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

سندھ کے محکمہ بلدیات نے پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سیکرٹری بلدیات نجم شاہ کے مطابق تیس جون تک پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے پر جائیداد ضبطی اور نیلامی بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھ سو اسکوائرفٹ کے فلیٹس اور ایک سو بیس گز تک کے مکانوں کو پراپرٹی ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے۔

سکریٹری بلدیات نجم شاہ کا کہنا تھا کہ رہائشی مکانوں پر ٹیکس استثنیٰ صرف مالک کے اپنے ذاتی استعمال میں ہونے پر ہوگا، کرائے پر دی گئی ہر سائز کی جائیداد پر پراپرٹی ٹیکس لاگو ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

علاوہ ازیں خبردار کیا گیا ہے کہ ٹیکس نہ دینے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس میں ملوث بدعنوان افسران کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا.

More posts