Baaghi TV

پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارا فرض ہے، ہر چیلنج کا مقابلہ کریں گے: سہیل آفریدی

‎پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عالمی اور ملکی حالات کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
‎انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور اسلام آباد میں پیش آنے والے حالیہ واقعات افسوسناک ہیں، تاہم پاکستان کسی بھی خطرے یا چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ان کے مطابق ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے تمام ادارے متحرک ہیں۔
‎سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وفاقی نمائندوں کو پہلے ہی خبردار کیا گیا تھا کہ اگر مفادات تبدیل نہ کیے گئے تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ معاملات کے حل کے لیے جرگہ بنانے کی تجویز بھی دی گئی تھی لیکن اس سے پہلے ہی کارروائی شروع کر دی گئی۔
‎انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور بورڈ آف پیس جیسے اہم معاملات پر عوام اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ضروری ہے تاکہ قومی سطح پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔

More posts