Baaghi TV

پنجاب اسمبلی میں 10 ارب روپے کے طیارے پر ہنگامہ، اپوزیشن کا احتجاج

pak

‎پنجاب اسمبلی میں صوبائی حکومت کے نئے ہوائی جہاز کے معاملے پر ہنگامہ دیکھنے میں آیا۔ وقفہ سوالات کے دوران محکمہ اطلاعات کے امور زیر بحث آئے، لیکن ماحول اس وقت کشیدہ ہو گیا جب پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ عابد نے سوال کیا کہ وزیر اعلیٰ راجن پور کے دورے کے لیے 11 ارب روپے کے جہاز کا استعمال کریں گی؟
‎وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے جواب دیا کہ بلاول بھٹو سندھ حکومت کے جہاز پر جا سکتے ہیں، یہ پنجاب حکومت کا جہاز ہے اور ان کی مرضی ہے۔
‎وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نیا طیارہ تقریباً 10 ارب روپے میں خریدا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے اس کی ضرورت اور خریداری کی مد کے بارے میں سوال کیا، جس پر اپوزیشن اراکین نے احتجاجاً کاغذی جہاز ایوان میں لہرائے۔
‎اسپیکر نے کہا کہ جواب دینا ہوتا تو خریداری کو درست قرار دیتا، تاہم یہ میرا کام نہیں۔ اپوزیشن نے عمران خان کی صحت اور قید پر بھی بات کی، جس پر رانا ارشد نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو اپنے دور کی کارکردگی بھی دیکھنی چاہیے۔
‎حکومتی رکن احسن رضا نے بانی پی ٹی آئی کو نشئی قیدی کہا، جس پر ایوان غیر پارلیمانی القابات سے گونج اٹھا۔ اسپیکر نے فوری طور پر غیر پارلیمانی الفاظ حذف کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ قائدین کے خلاف غلط الفاظ استعمال نہیں کیے جا سکتے۔

More posts