Baaghi TV

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے دعوے فریب ہیں۔عقیل ملک

aqeel malik

زیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی مقبولیت فریب ہے، پی ٹی آئی سیاسی ناکامیاں چھپانے کیلئے سوشل میڈیا پر جھوٹ کا سہارا لیتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر جھوٹے فالوورز بنارکھے ہیں، سوشل میڈیا پر مقبولیت کا ڈرامہ کرکے جھوٹا پراپیگنڈا کیا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی مقبولیت کا پردہ چاک ہو چکا ہے، پی ٹی آئی سیاسی میدان کی ناکامیاں چھپانے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیتی ہے اور مصنوعی ریچ دکھائی جاتی ہے، پی ٹی آئی کی سیاست منفی بیانیے اور جھوٹ پر مبنی ہے، عوام جانتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر کوئی حقیقی فالوورز نہیں ہیں بھارتی پراپیگنڈا اکاؤنٹس پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پیروی کرتے ہیں، پی ٹی آئی کی حقیقت عوام کے سامنے آشکار ہو چکی ہے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے دعوے فریب ہیں۔

More posts