Baaghi TV

کراچی ایئرپورٹ کے احاطے میں جمع پی ٹی آئی کارکنان آپس میں لڑپڑے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کراچی کے دورے پر پہنچ گئے، پیپلزپارٹی رہنماء اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کراچی ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ساتھ ترجمان کے پی حکومت شفیع جان اور صوبائی وزیر مینا خان بھی موجود ہیں، سلمان اکرم راجا، شوکت بسرا اور دیگر پی ٹی آئی رہنماء بھی ان کے ہمراہ ہیں۔پیپلزپارٹی رہنماء اور صوبائی وزیر سعید غنی نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی۔سہیل آفریدی آج کراچی کے ضلع جنوبی، ملیر اور کورنگی جائیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ایئرپورٹ سے انصاف ہاؤس جاکر رہنماؤں سے ملیں گے، وہ آج کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب بھی کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دورۂ کراچی کے موقع پر استقبال کیلئے کراچی ایئرپورٹ کے احاطے میں جمع پی ٹی آئی کارکنان آپس میں لڑپڑے۔کارکنوں نے ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کا استعمال کیا، موقع پر موجود لوگوں نے کارکنان کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔

More posts