Baaghi TV

پی ٹی آئی رہنما نورالحق قادری کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی

پی ٹی آئی رہنما نورالحق قادری کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری کی کارکنوں کو پیغام دینے کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ آڈیو میں نورالحق قادری کارکنوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ کسی صورت گرفتاری نہ دیں، میں بھی مقامات بدلتا رہتا ہوں۔

سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری مبینہ آڈیو میں کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’ملک بھر میں پارٹی پر اس طرح کی کیفیت ہے جس کا ہمیں پہلے سے پتا تھا، لیکن آپ کسی صورت گرفتاری نہ دیں، میں خود کو بھی چھپا ہوا ہوں، 9 مئی سے اپنے گھر نہیں گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
نور الحق قادری نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ میں کبھی ایک جگہ اور کبھی دوسری جگہ ہوتا ہوں، پارٹی کی طرف سے ہدایت ہے کہ جو خود کو بچا سکتا ہے بچائے، گرفتاری تو آسان ہے لیکن بعد میں اور مقدمے درج کیے جاتے ہیں۔ نورالحق قادری نے کہا کہ سب دوست صبر اور حوصلے سے کام لیں، یہ ہماری تحریک کے آخری لمحے ہیں۔

More posts