Baaghi TV

پارلیمنٹ ہاؤس میں پی ٹی آئی اراکین کے درمیان ہاتھا پائی

‎پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی اور خرم شہزاد کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر جھگڑا اور ہاتھا پائی ہوئی۔ اقبال آفریدی کا موقف تھا کہ ان کے حلقے میں جاری آپریشن پر سوال کرنے یا ایوان میں بولنے کی اجازت پی ٹی آئی کے دیگر اراکین نہیں دیتے۔
‎جھگڑے کے دوران بیرسٹر گوہر صلح کروانے آئے، لیکن اقبال آفریدی ان پر بھی برہم ہو گئے اور کہا کہ سب غلطی بیرسٹر گوہر کی ہے۔ اس واقعے نے پارلیمانی ماحول میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

More posts