Baaghi TV

پی ٹی آئی، ٹی ٹی پی کا سیاسی ونگ ہے، عطا تارڑ

tarar atta

فاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورننس ناکام ہوچکی، ان کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں، وزیراعلیٰ صوبے میں بہتری کے بجائے دوسرے صوبے کے دورے کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پر تنقید کی اور پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت پر ٹی ٹی پی کی سہولت کاری کا الزام عائد کیا،انہوں نے کہا کہ یہ خواتین کو باتیں کستے ہیں، عظمیٰ بخاری کے بارے میں جو الفاظ ادا کئے گئے وہ کسی مرد کو زیب نہیں دیتا، کیا شفیع جان اپنی بہن کے بارے میں یہ بات کر سکتا ہے، بزدل آدمی ہمیشہ عورت پر حملہ کرتا ہے، یہی شفیع جان نے کیا۔ اگر تم واقعی بہادر ہو تو مالک صاحب کے پروگرام میں جب ٹی ٹی پی کا نام آیا، تب مقابلہ کرتے، ٹی ٹی پی کی مذمت کے لیے دو الفاظ نہیں نکلتے، پی ٹی آئی، ٹی ٹی پی کا سیاسی ونگ ہے، اسی لیے ان کے ترجمان ٹی ٹی پی کے خلاف بات کرنے سے گھبراتے ہیں، خیبرپختونخوا میں جرائم کا خاتمہ نہیں کیا جارہا، تعلیم اور صحت کا شعبہ خرابی کا شکار ہے لیکن یہ لشکر لے کر لاہور اور کراچی جارہے ہیں۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے فتح کے جھنڈے گاڑے ہیں۔ پاک فوج نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دی، معیشت کے مثبت ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں، دنیا کے ممالک اگر ریڈ کارپٹ سے پرپل کارپٹ آپ کے لیے بچھارہے ہیں تو یہ آپ کی عزت ہے۔تنقید ہوتی ہے کہ وزیراعظم نے اتنے دورے کر لیے دعا کریں کہ وہ اس سے بھی ڈبل دورے کریں

More posts