پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد ہمایون خان نے تحریکِ انصاف کی جانب سے دی گئی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال کو مکمل طور پر ناکام قرار دے دیا ہے۔
اپنے بیان میں ہمایون خان نے کہا کہ عوام نے انتشار، منفی سیاست اور زبردستی کی کالوں کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاروباری مراکز، بازار اور روزمرہ زندگی معمول کے مطابق جاری رہی، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام اب ایسے ہتھکنڈوں کا حصہ بننے کو تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو احتجاج اور ہنگامہ آرائی نہیں بلکہ استحکام، معاشی بحالی اور عوامی فلاح کی ضرورت ہے۔ ہمایون خان کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور جمہوری کردار ادا کرتی رہے گی۔
پی ٹی آئی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال ناکام، عوام نے انتشار کی سیاست مسترد کر دی، ہمایون خان
