وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔
اپنے حالیہ خطاب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور گلف میں سب سے مشکل ملازمت پاکستانی کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں خواتین کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیے گئے ہیں اور اسکلز پروگرام کے تحت 2 لاکھ سے زائد بچوں کو تربیت دی گئی ہے، جبکہ پرواز کارڈ کے ذریعے 3 لاکھ بچوں نے ٹریننگ حاصل کی۔
مریم نواز نے کہا کہ کئی بچے ای بزنس شروع کر کے آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔ شیخوپورہ میں گارمنٹس سٹی قائم کی گئی ہے جہاں ایک ہزار بچوں کو تربیت دی گئی ہے، جبکہ سعودی عرب سے 45 ہزار ملازمتوں کی ڈیمانڈ موصول ہوئی ہے اور تربیت یافتہ نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجا جا رہا ہے۔
نوجوانوں کو ہنر مند اور بااختیار بنانا حکومت کی ترجیح، مریم نواز
