Baaghi TV

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت،پنجاب میں پہلی مرتبہ مفت میت منتقلی سروس کا آغاز

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میت کو ہسپتال سے گھر پہنچانے کیلئے ایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی

بڑے سرکاری ہسپتالوں اور ہر تحصیل میں سرکاری وہیکل سروس شروع کرنے کے لئے پلان طلب کر لیا گیا،پنجاب کی ہر تحصیل میں ہسپتال سے گھر میت لے جانے کیلئے کم از کم ایک وین میسر ہوگی،مرحوم کے اہل خانہ 1122پر کال کر کے یا ہسپتال کاؤنٹر سے مفت وین سروس لے سکیں گے،میت منتقلی سروس کی سمارٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی،میت کوہسپتال دوسرے شہر لے جانے کی سہولت بھی مفت دی جائے گی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا،سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے بریفنگ دی،اجلاس میں پرائیویٹ ایمبولینس سروس کو بھی ریگولائزکرنے پر اتفاق کیا گیا،پرائیویٹ ایمبولینس سروسز کے ریٹ بھی مقرر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا،

More posts