Baaghi TV

قاہرہ میں غزہ مارچ سے قبل 200 سے زائد فلسطین حامی کارکن گرفتار

palastine

مصری حکام نے غزہ پر اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کے مقصد سے منعقد ہونے والے بین الاقوامی مارچ سے قبل قاہرہ میں 200 سے زائد فلسطین کے حامی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ’گلوبل مارچ ٹو غزہ‘ کے منتظمین نے بتایا کہ جمعرات کو مصری حکام نے اس مارچ میں شرکت کے خواہش مند 200 سے زائد کارکنوں کو قاہرہ ایئرپورٹ اور مختلف ہوٹلوں سے گرفتار کیا یا ان سے پوچھ گچھ کی۔مارچ کے ترجمان سیف ابوکیشک کے مطابق ان کارکنوں نے جمعہ کو غزہ کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کے مطالبے کے ساتھ مصر کی سرحدی گزرگاہ رفح کا رخ کرنا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں امریکا، آسٹریلیا، نیدرلینڈز، فرانس، اسپین، مراکش اور الجزائر کے شہری شامل ہیں۔سیف ابوکیشک کا کہنا تھا کہ بدھ کو سادہ لباس میں ملبوس مصری اہلکاروں نے فہرستوں کے ساتھ قاہرہ کے ہوٹلوں میں چھاپے مارے، کارکنوں سے سوالات کیے، کچھ کے موبائل فون اور ذاتی سامان کی تلاشی لی گئی۔

ترجمان کے مطابق کچھ افراد کو تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا، جبکہ دیگر کو گرفتار کر کے حراستی مراکز منتقل کر دیا گیا۔

بھارت نے پاک سرحد کے جنوبی حصے میں فضائی مشق کیلئے ایک روزہ فضائی حدود مخصوص کر دی

اڈیالہ جیل میں قیدی سے بدفعلی اور قتل، 4 مجرموں کو دو، دو بار سزائے موت کا حکم

احمد آباد طیارہ حادثہ: وزیراعظم، نواز شریف، بلاول بھٹو سمیت سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

احمد آباد طیارہ حادثہ: وزیراعظم، نواز شریف، بلاول بھٹو سمیت سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

More posts