اسلام آباد: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے انتقال سے متعلق جھوٹی اور من گھڑت خبریں تیزی سے پھیلائی جا رہی ہیں، جنہیں Azaad Fact Check نے بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔
آزاد فیکٹ چیک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر متعدد اکاؤنٹس کی طرف سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سابق آرمی چیف انتقال کر گئے ہیں، تاہم اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ ادارے کے مطابق یہ مکمل طور پر جھوٹی خبر ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ زندہ اور خیریت سے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ بغیر تصدیق کسی بھی خبر کو آگے شیئر نہ کریں، کیونکہ اس طرح کی غلط معلومات معاشرے میں بے چینی اور افواہوں کو جنم دیتی ہیں۔
