مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر مہنگائی کا خود کش حملہ ہے، حکمران اپنی شاہ خرچیوں کو کم کرنے کی بجائے عوام کو غریب تر کرنے پر تلے ہوئے ہیں،مرکزی مسلم لیگ عوامی جذبات کی ترجمان کرے گی،حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں
خالد مسعود سندھو کا کہناتھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 137.24 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 184.49 پیسے فی لیٹر اضافہ سراسر ظلم ہے، پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کے لیے یہ اضافہ ناقابلِ برداشت ہے، جس سے نہ صرف ٹرانسپورٹ بلکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہوگا،عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کاڈرامہ رچا کر حکمران غریب عوام کو خون چوس رہے ہیں،مشکل گھڑی میں حکمرانوں کو عوام کوریلیف دینا چاہئے تھا،لیکن موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے،مرکزی مسلم لیگ عوام کے ساتھ کھڑی ہے، حکمرانوں کی عیاشیوں کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے، حکمران اپنی شاہ خرچیاں کم کریں اور غریب عوام کو ریلیف دیں.
