Baaghi TV

قوم پرست جماعت کے سرگرم کارکنان نے پاکستان کے پرچم تھام لئے

قوم پرست جماعت کے سرگرم کارکنان نے پاکستان کے پرچم تھام لئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوشھرو فيروز میں قوم پرست جماعت کے سرگرم کارکنان نے پاکستان کے پرچم تھام لئے

قوم پرست جماعت جسقم یونٹ مچر کے صدرعبدالخالق وسطڑو سمیت 21 سرگرم کارکنان نے جسقم اور جسمم کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ کارکنان نے پاکستانی پرچم لہراکر پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے۔

نیشنل پریس کلب نوشہروفیروز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورانِ تعلیم ہماراتعلق قومپرست جماعت سے جڑگیا اور ابتدائی طور پر ہمیں اور ہمارے ساتھیون کو اپنے حقوق کی جنگ پر متحرک کیا گیا اور آہستہ آہستہ یہ مطالبہ ملک دشمن کاروائیوں کی صورت اختیار کرگیا۔ اور آج ہمیں اس بات کا احساس ہوا کہ ہم اپنے ہی پیارے وطن کے خلاف نعرے لگاتے اور ریلیاں نکالتے رہے۔ جس وطن نے ہمیں عزت دی پہچان دی ہم اسی کے خلاف بات کرتے رہے۔

پاکستان کا پرچم تھامنے والے کارکنان کا کہنا تھا کہ وطن کی محبت کے احساس کے ساتھ آج ہم جسقم اور جسمم جیسی تنظیموں سے اپنا تعلق توڑکر اپنے پیارے وطن پاکستان کی عزت اور وقار بلند سے بلند کرنے کا عزم کرتے ہیں اس موقع پر پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے

More posts