Baaghi TV

شاہ محمود قریشی کا پاکستانی قیادت کی جانب سے آسٹریا کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

شاہ محمود قریشی کا پاکستانی قیادت کی جانب سے آسٹریا کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونیوالے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آسٹریا کے شہر ویانا میں دہشت گردی آور بے گناہ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات انتہائی افسوس ناک ہے دہشتگردی کے اس واقعہ کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس ہے

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی قیادت کی جانب سے آسٹریا کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا

ویانا حملے پراقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیوگوئتریس نے مذمت کی ہے،یواین جنرل سیکریٹری انتو نیو گوئتریس نے حکومت آسٹریا سے اظہار یکجہتی کیا ہے.

پاکستان کی وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ویانا حملے کی مذمت کی ہے،شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ویانا میں حملے قابل مذمت ہیں،

یہودی عبادت گاہ کے قریب چھ مقامات پر حملے

واضح رہے کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 شہری ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آوروں نے سٹی سینٹر سمیت چھ مختلف مقامات کو نشانہ بنایا۔ آسڑین وزیرداخلہ کے مطابق ایک حملہ آور مارا جاچکا ہے اور لیکن دوسرا تا حال فرار ہے.سیکیورٹی فورسز علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہیں اور حکومت نےآج اسکول بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرداخلہ کارل نیہامر نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’فائرنگ کا یہ واقعہ دہشتگرد حملہ ہے.

ویانا حملہ،ویڈیو سامنے آ گئی، پاکستان، امریکہ،فرانس ودیگر ممالک کی مذمت

More posts