Baaghi TV

راوی روڈ پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی

راوی روڈ پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی کی جس کے نتیجے میں دو رکنی موبائل اور کیش سنیچر گروہ راوی روڈ پولیس کی گرفت میں آیا۔ ملزم سلمان اور پیٹر مسیح سے لاکھوں مالیت کے 18 موبائلز, 50 ہزار نقد رقم, موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور دوران تفتیش مزید وارداتوں کا انکشاف بھی کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ انسداد جرائم کے حوالہ سے بہتر کاروائی کرنے پر ایس ایچ او راوی روڈ رفیع اللہ اور ٹیم کو ایس پی سٹی کی طرف سے شاباشی دی گئی۔ ایس پی سٹی حسن جہانگیر نے کہا جرائم کو کنٹرول کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

More posts