Baaghi TV


کراچی: جناح ایئرپورٹ کے دوبارہ تعمیر شدہ مین رن وے کا افتتاح


سیکریٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد علی نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دوبارہ تعمیر شدہ مین رن وے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ دوبارہ تعمیر شدہ رن وے پر پہلی کمرشل پرواز 19 فروری کو لینڈ کرے گی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے سیکریٹری دفاع اور ایڈیشنل سیکریٹری دفاع میجر جنرل قیصر سلیمان کا استقبال کیا۔
‎اس موقع پر سیکریٹری دفاع کو ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے رن وے اور ایئرپورٹ کے دیگر جدید سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لقمان رشید بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

More posts