Baaghi TV


خطے کے ممالک اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، ایرانی صدر

khamnae


ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے خطے کے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ ترقی اور امن کے خواہاں ہیں تو انہیں اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال ہونے سے روکنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران بارہا واضح کر چکا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی جارحیت میں پہل نہیں کرتا۔
صدر پزشکیان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایران ہمیشہ خطے میں استحکام اور تعاون کا حامی رہا ہے، لیکن اگر اس کے بنیادی ڈھانچے یا اقتصادی مراکز کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا سخت اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے کے ممالک کو چاہیے کہ وہ ایسے عناصر سے دور رہیں جو ایران کے خلاف سرگرم ہیں، کیونکہ اس طرح کی سرگرمیاں پورے خطے کے امن کو متاثر کر سکتی ہیں۔
‎انہوں نے یہ بھی کہا کہ باہمی احترام اور تعاون ہی خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے، اور کسی بھی ملک کو اپنی زمین دشمن قوتوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

More posts