Baaghi TV

جہلم میں مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا پرحملہ، ملزم گرفتار


انجینئر محمد علی مرزا پر گزشتہ رات جہلم میں واقع ان کی اکیڈمی کے اندر حملہ کیا گیا، تاہم وہ اس واقعے میں محفوظ رہے جبکہ حملہ آور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق حملے کے وقت انجینئر محمد علی مرزا درس مکمل کرنے کے بعد شرکاء کے ساتھ فوٹو سیشن میں مصروف تھے کہ ایک نوجوان نعرہ لگاتے ہوئے خالی ہاتھ ان پر جھپٹ پڑا۔
‎پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے دونوں ہاتھوں سے ان کا گلا دبانے کی کوشش کی، تاہم وہاں موجود افراد نے فوری طور پر اسے قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔
‎ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم ایبٹ آباد کا رہائشی ہے اور اس کا تعلق ایک کالعدم جماعت سے بتایا جا رہا ہے۔
‎واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی جہلم میں درج کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ حملے کے محرکات اور ممکنہ پس منظر کا تعین کیا جا سکے۔

More posts