پاکستان کی معروف نعت خواں تابندہ لاری انتقال کر گئیں۔ وہ کراچی کے قومی ادارہ امراضِ قلب میں زیرِ علاج تھیں۔
اسپتال حکام کے مطابق تابندہ لاری گزشتہ چند دنوں سے عارضۂ قلب میں مبتلا تھیں۔ ان کے انتقال کی تصدیق بھی ادارے کی جانب سے کی گئی ہے۔
تابندہ لاری اپنی پرسوز آواز اور عقیدت بھری نعتوں کے باعث ملک بھر میں پہچانی جاتی تھیں، اور مذہبی محافل میں ان کی شرکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔
معروف نعت خواں تابندہ لاری انتقال کر گئیں
