ایرانی میڈیا نے واضح کیا ہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ کے انتقال سے متعلق خبریں درست نہیں ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا اور بعض ذرائع میں چند روز قبل یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ شہید ہو گئی ہیں۔
تاہم ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ اطلاعات بے بنیاد ہیں اور آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ زندہ ہیں۔
اس وضاحت کے بعد سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کی تردید کی گئی ہے اور عوام سے غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ کی وفات کی خبریں غلط قرار
