گوادر میں دھماکوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں غلط اور گمراہ کن قرار دے دی گئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گوادر میں کسی قسم کا دھماکہ یا حملہ پیش نہیں آیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ معمول کی نگرانی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے متعدد دیسی ساختہ بم برآمد کیے، جنہیں طے شدہ سیکیورٹی طریقۂ کار کے تحت محفوظ انداز میں ناکارہ بنا دیا گیا۔
سیکیورٹی اداروں کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ایسی جھوٹی اطلاعات کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا اور ریاستی اداروں کو بدنام کرنا ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور انہیں آگے پھیلانے سے گریز کریں۔
گوادر میں دھماکوں کی خبریں بے بنیاد قرار، سیکیورٹی فورسز نے آئی ای ڈیز ناکارہ بنا دیں
