سابق شاہ ایران کے بیٹے رضا پہلوی نے ایران میں جاری مظاہروں کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے ایرانی عوام اور مسلح افواج کو مخاطب کیا۔
رضا پہلوی کا کہنا تھا کہ دنیا نہ صرف ایرانی عوام کی آواز اور جرات کو دیکھ اور سن رہی ہے بلکہ اب اس پر ردعمل بھی دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران بہنے والے خون نے عوام اور حکومت کے درمیان ایک واضح لکیر کھینچ دی ہے، تمام مجرموں کے نام محفوظ رکھے جائیں گے اور انہیں اپنے جرائم کی سزا ملے گی۔
ایرانی افواج کو مخاطب کرتے ہوئے رضا پہلوی نے کہا کہ فوج ایران کی قومی فوج ہے، حکومت کی نہیں، اور اس پر فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اپنے ہم وطنوں کی جانوں کا تحفظ کرے۔
رضا پہلوی کا ایرانی عوام اور افواج کے نام پیغام، مظاہرین کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل
