Baaghi TV

کراچی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ، نوجوان جاں بحق، راہگیر زخمی

police


کراچی کے علاقے نارتھ کراچی خواجہ اجمیر نگری میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 25 سالہ محمد عسکری موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک راہگیر بھی زخمی ہوا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
‎پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
‎یاد رہے کہ رواں ماہ کراچی کے علاقے ملیر، البدر سوسائٹی میں بھی ڈکیتی کے دوران فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 25 سالہ شعیب جاں بحق ہو گیا تھا۔ پولیس کے مطابق شعیب شاپنگ بیگ فروخت کرنے کا کام کرتا تھا اور صبح دکان کھولتے ہی ڈاکو واردات کے لیے پہنچے۔ مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے وہ جانبر نہ ہو سکا۔
‎ایس ایچ او الفلاح راو عمیر کے مطابق دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

More posts