Baaghi TV

روس ایران کا قابلِ اعتماد شراکت دار ہے، پیوٹن

Russia a reliable partner to Iran, Putin says

روسی صدر پیوٹن نے ایران کے ساتھ مضبوط تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس مشکل وقت میں تہران کا ایک قابلِ اعتماد اور وفادار شراکت دار ہے۔

کریملن کے جاری کردہ بیان کے مطابق روسی صدر نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کو فارسی نئے سال نوروز کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے ایرانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ سخت حالات کا وقار کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔روسی صدر پیوٹن نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ اس نازک مرحلے پر ماسکو تہران کے ساتھ کھڑا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون مزید مضبوط ہوگا۔دوسری جانب، کریملن نے حالیہ دنوں میں سامنے آنے والی ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ روس ایران کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ اور عسکری تعاون میں اضافہ کر رہا ہے۔ روسی حکام نے ان رپورٹس کو "غلط معلومات” قرار دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ایران جنگ کے حوالے سے ٹیلیفونک گفتگو بھی ہوئی تھی۔ ٹرمپ نے اس بات چیت کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پیوٹن صورتحال میں مددگار کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، تاہم بعد میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے روس کسی حد تک ایران کی مدد کر رہا ہو۔

More posts