Baaghi TV

روس کی پاکستان، افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش

russia pak

‎ایران کے بعد روس نے بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ روس دونوں ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کا اعلان کریں اور اپنے تمام اختلافات کو پرامن بات چیت کے ذریعے حل کریں۔
‎وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ روس خطے میں استحکام کی خواہش مند ہے اور پاکستان و افغانستان کے درمیان ثالث بننے کو مکمل طور پر تیار ہے۔ یہ پیشکش حالیہ سرحدی جھڑپوں اور دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں سامنے آئی ہے، جہاں دونوں ممالک ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں۔
‎روس کی یہ کوشش ایران کی حالیہ ثالثی کی پیشکش کے بعد خطے میں بڑھتی سفارتی سرگرمیوں کا حصہ ہے، جو ممکنہ طور پر چین اور دیگر دوست ممالک کی حمایت حاصل کر سکتی ہے۔

More posts