ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ روس ایران کو ڈرونز، ادویات اور خوراک فراہم کر رہا ہے، جس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مغربی انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ روس نے مارچ کے مہینے سے ایران کو ڈرونز کی فراہمی شروع کی جبکہ سیٹلائٹ امیجنگ اور انٹیلی جنس معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
اخبار کے مطابق تہران نے روس سے جدید فضائی دفاعی نظام حاصل کرنے کی درخواست بھی کی، تاہم روس نے ایران کی ایس 400 سسٹم سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔
دوسری جانب کریملن نے ان دعوؤں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے کئی افواہیں گردش کر رہی ہیں، تاہم ایران کے ساتھ رابطے اور بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ پیش رفت عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے اور ماہرین کے مطابق اس کے اثرات خطے کی سیکیورٹی پر پڑ سکتے ہیں۔
روس ایران کو ڈرونز اور امداد فراہم کر رہا ہے، برطانوی اخبار کا دعویٰ
