Baaghi TV

روسی صدر پیوٹن کا بورڈ آف پیس میں مشروط شمولیت، ایک ارب ڈالر کی پیشکش

‎روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بورڈ آف پیس میں شمولیت پر مشروط رضا مندی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ منجمد اثاثوں سے ایک ارب ڈالر دینے کے لیے تیار ہیں۔ صدر پیوٹن کے مطابق، امریکا میں منجمد کیے گئے روسی اثاثوں میں سے ایک ارب ڈالر حاصل کیے جا سکتے ہیں تاکہ بورڈ آف پیس کے بنیادی مقصد، مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے فروغ، میں عملی کردار ادا کیا جا سکے۔
‎صدر پیوٹن نے بین الاقوامی نظام کو مضبوط بنانے میں روس کی مستقل کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ یوکرین بحران میں سرگرم ہے۔
‎روس کے صدر نے امریکا کی گرین لینڈ خریدنے کی کوشش پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تشویش کا باعث نہیں، اور اس کی مثال 19ویں صدی میں الاسکا کی فروخت سے دی جا سکتی ہے۔ ان کے مطابق اگر اس دور کو مدنظر رکھا جائے تو گرین لینڈ کی ممکنہ قیمت آج 200 سے 250 ملین ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے۔
‎اسی دوران، پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، مصر، متحدہ عرب امارات اور قطر نے غزہ بورڈ آف پیس پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بورڈ آف پیس کے پہلے چارٹر کا اعلان کیا، جس میں بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے ادارے کی مستقل رکنیت کی فیس ایک ارب ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
‎وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق اب تک تقریباً 35 عالمی رہنماؤں نے بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے بھیجے گئے 50 یا اس سے زیادہ دعوت ناموں میں سے عہد کیا ہے۔

More posts