Baaghi TV

روسی صدر کی یوکرین میں جدید ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق، مغربی ممالک کو سخت پیغام

‎یوکرین جنگ کے تناظر میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بار پھر روسی فوجی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین پر اوریشنک ہائپرسونک میزائل استعمال کیے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس اقدام کا مقصد نہ صرف یوکرین پر دباؤ بڑھانا ہے بلکہ یورپ اور امریکہ کو یہ واضح پیغام دینا بھی ہے کہ روس اپنی عسکری قوت کے معاملے میں کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لا رہا۔
‎رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے اوریشنک ہائپرسونک میزائل کا حالیہ استعمال یوکرین اور مغربی اتحادیوں کے لیے ایک سنجیدہ وارننگ سمجھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل روس نے یہ میزائل پہلی بار نومبر 2024 میں یوکرین کے خلاف استعمال کیا تھا، جس کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ اس جدید ہتھیار کو عملی طور پر میدانِ جنگ میں لایا گیا ہے۔
‎دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان میزائل حملوں کا اصل ہدف امریکہ اور یورپی ممالک کو روسی فوجی طاقت کا پیغام دینا ہے۔ ماسکو یہ باور کرانا چاہتا ہے کہ اس کی عسکری صلاحیتوں کو نظرانداز نہ کیا جائے اور مستقبل کے کسی بھی سفارتی یا مذاکراتی عمل میں روس کے مؤقف کو سنجیدگی سے لیا جائے۔
‎واضح رہے کہ اوریشنک ہائپرسونک میزائل جوہری اور روایتی دونوں قسم کے وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، تاہم حالیہ حملوں میں جوہری ہتھیار استعمال نہیں کیے گئے۔

More posts