Baaghi TV

سال 2026 کا پہلا سپر مون کب نطر آئے گا؟

فلکیاتی ماہرین کے مطابق مکمل چاند 3 جنوری 2026 کو اپنی بھرپور روشنی اور جسامت کے ساتھ نمودار ہوگا-

ماہرین کے مطابق مکمل چاند 3 جنوری 2026 کو اپنی بھرپور روشنی اور جسامت کے ساتھ نمودار ہوگا، جسے روایتاً وولف مون کہا جاتا ہے یہ دل فریب منظر سورج غروب ہونے کے فوراً بعد آسمان پر دیکھا جا سکے گا اس موقع پر چاند زمین کے قریب ترین مقام پر ہوگا، جس کے باعث وہ عام مکمل چاند کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دے گا۔

فلکیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سپر مون کے دوران چاند کی چمک آسمان کو ایک مسحور کن اور دلکش منظر میں تبدیل کر دیتی ہے، جس سے لطف اندوز ہونے کے لیے کسی خاص آلات کی ضرورت نہیں ہوتی سال 2026 میں اس کے بعد مزید دو سپر مون بھی دیکھنے کو ملیں گے، جو نومبر اور دسمبر میں نمودار ہوں گے۔

حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 2منصوبوں پر دستخط

فلکیاتی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ بہتر مشاہدے کے لیے شائقین شام کے وقت کھلی جگہوں اور صاف افق والے علاقوں کا انتخاب کریں، تاکہ سپر مون کے طلوع کا مکمل اور روشن منظر بآسانی دیکھا جا سکے۔

امریکا کی بھارتی شہریوں کو سخت سزا ؤں کی وارننگ

More posts