Baaghi TV

سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب کی ضمانت کی درخواست پر عدالت نے دیا فیصلہ

سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب کی ضمانت کی درخواست پر عدالت نے دیا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ عثمان انورکی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی،عدالت نےعثمان انورکی ضمانت بعدازگرفتاری منظورکرلی،ملزم عثمان انورکو 10،10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا،جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نےسماعت کی.

واضح رہے کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں نیب لاہور نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے سابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور کو گرفتار کیا گیا تھا ،

حکومت پنجاب کی جانب سے 2011 اور 2012 میں یوتھ فیسٹیول کروائے گئے جن میں مبینہ طور پر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یوتھ ایونٹ کیلئے کئے گئے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب ٹھہرے، جن معاہدوں میں پیپرا رولز سے بھی انحراف کیا گیا۔

More posts