Baaghi TV

سعید غنی نے شیخ رشید بارے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران رہ گئے

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ نیب اپوزیشن کے خلاف کام کرنے کے لئے رہ گئی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت جب سے آئی ہے کاروبار تباہ ہو گئے ہیں ،بجلی کی قیمتیں بڑھا کر 53ارب روپے کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے، پنجاب ،کے پی کے اسپتالوں میں مفت سہولت بھی ختم کر دی گئی ،ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے

کمیٹیاں بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،وزیراعظم کی کمیٹی نے تعاون مانگا تو کریں گے، سعید غنی

آرٹیکل 149 کا اطلاق کراچی کے مسائل کا حل نہیں ، رضا ہارون نے تحفظات پیش کردیئے

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب اور نیب اپوزیشن کےخلاف کام کرنے کیلیے رہ گئی ہے،بزنس کمیونٹی جب آرمی چیف کے پاس جائے تو معیشت کا اندازہ ہوتا ہے ،نیب سوائے آلہ کار کے کچھ بھی نہیں ،منہ میٹھا اور کڑوا کرانے کا تجربہ پی ٹی آئی کے پاس زیادہ ہے،ہماری ہمدردیاں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں،

کسی شہر میں کچرا ہوگا تو کہیں نہیں لکھا کہ وفاق 149نافذ کرسکتا ہے، سعید غنی

پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں نہ دینے کا ریکارڈ بنایا، مرتضیٰ وہاب

سعید غنی نے مزید کہا کہ جتناجلد ہواس حکومت سے چھٹکاراحاصل کرنا چاہیے،پی ٹی آئی کی حکومت کیسےآئی؟ ڈپٹی اسپیکر  کے ڈبے کھلنے سے پتاچل گیا،پیپلزپارٹی نےتمام سازشوں کوناکام بنا کر سندھ میں حکومت بنائی شیخ رشیدکی باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے،وہ شغل کرتے ہیں،شیخ رشید کی کوئی ایک بات بتا دیں جو صحیح ثابت ہوئی ہو،

More posts