Baaghi TV

صحافی جمیل گجر قتل،صحافی برادری کا اظہار افسوس،جلد انصاف کا مطالبہ

قصور
پھولنگر کے معروف صحافی جمیل گجر قتل،صحافی برادری کا اظہار افسوس،انصاف کی اپیل

تفصیلات کے مطابق قصور کے شہر پھولنگر میں ایک دلخراش اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نیشنل پریس کلب پھول نگر کے رکن اور سینئر صحافی جمیل گجر کو آئس کے نشے میں دھت ایک نوجوان نے چھرا مار کر مبینہ طور پر قتل کر دیا
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملزم نشے کی حالت میں تھا اور کسی تنازع کے دوران اس نے تیز دھار آلے سے جمیل گجر پر وار کیا جو جان لیوا ثابت ہوا
شدید زخمی حالت میں صحافی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے گئے اجبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے
جمیل گجر کے قتل پر ضلع بھر کے صحافتی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے
ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور و نیشنل پریس کلب پھولنگر سمیت مختلف صحافتی تنظیموں نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے
مرحوم جمیل گجر ایک نڈر، اصول پسند اور متحرک صحافی کے طور پر جانے جاتے تھے ان کی ناگہانی موت سے صحافتی برادری ایک مخلص آواز سے محروم ہو گئی ہے

More posts