Baaghi TV

صحافی مثبت تنقید کرکے اصلاح کریں

قصور
ڈی پی او قصور عمران کشور نے کہا کہ صحافی مثبت تنقید کرکے اصلاح کریں
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور نے کہا ہے کے قصور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے دن رات متحرک ہے قصور ضلع کی صحافی برادری مثبت تنقید کرکے اصلاح کریں تھانوں میں شریف شہریوں کو عزت دیں گے جبکہ بدمعاشوں و بدکرداروں کو نشان عبرت بنا دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیرمین پریس کلب پروفیسر ڈاکٹر یوسف آرائیں گروپ لیڈر عطا محمد قصوری نائب صدر خالد نواز خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں عوام الناس کے ساتھ صحافیوں کے مسائل بنیادوں پر حل کئے جائیں گے عمران کشور ڈی پی او قصور نے کہا کے تھانہ کلچر کی تبدیلی وقت کی ضرورت ہے چائلڈ بیورو سمیت دیگر جنسی زیادتی کے واقعات کے بعد اب ہمیں ذمہ دار شہری بننا ہے بدکردار عناصر کو دنیا کے لیے مثال بنانا ہے اور تھانوں میں ہر شہری کو انصاف ملے گا

More posts