پاکستان کے جارحانہ انداز کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر کا اعزاز حاصل کر لیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے نمیبیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مضبوط مجموعہ اسکور کیا، جس کی بنیاد صاحبزادہ فرحان کی ذمہ دارانہ اور جارحانہ سنچری بنی۔
انہوں نے 58 گیندوں پر ناقابل شکست 100 رنز بنائے، اپنی اننگز کے دوران 11 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ ان کی پراعتماد بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا۔
اس یادگار اننگز کے بعد صاحبزادہ فرحان رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، جس نے انہیں ٹورنامنٹ کے نمایاں بیٹرز میں شامل کر دیا ہے۔
صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے ٹاپ رن اسکورر بن گئے
