Baaghi TV

سلمان خان کا دوست کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دینے کا منفرد انداز

بالی وڈ سلطان اداکار سلمان خان نے اپنی 33 سال پرانی ایک ویڈیو شیئر کر کے دوست کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی-

باغی ٹی وی :دوست کی شادی کی سالگرہ پر فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان نے ایک چھوٹا سا کلپ شیئر کیا اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اپنے دوست کو گلے لگ کر مبارکباد دے رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو پرسلمان خان نے دلچسپ انداز میں کیپشن تحریر کیا انہوں نے لکھا کہ یہ بچپن کا دوست صادق ہے، بچپن مطلب کہ میں اس وقت بچہ تھا۔

سلمان خان نے کیپشن میں بتایا کہ ان کے دوست نے 33 سال قبل شادی کی تھی۔

سلمان نے اپنے دوست کی اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریحانہ کے لیے عزت و احترام جو اتنے سالوں تک نبرد آزما رہیں اور اس شادی کو آگے چلایا۔

سلمان خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے دوست کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

سلمان خان راکھی ساونت پر برہم، شو سے نکل جانے کا کہہ دیا

تحفظ کے لئے سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی تھی، پاکستانی نژاد سابق بالی وڈ اداکارہ سومی علی

More posts