گیندوں پر سنچری اسکور کرکے سمیر منہاس نے بھارتی کھلاڑی ویبھو سوریاونشی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
ہرارے میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 159 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
سمیر منہاس نے 51 گیندوں پر 114 رنز کی شاندار اور میچ وننگ اننگز کھیلی، جس میں 17 چوکے اور پانچ بلند و بالا چھکے شامل تھے۔
محمد شایان 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عثمان خان 2 رنز بنا کر کریز پر موجود رہے۔
42 گیندوں پر سنچری مکمل کرکے سمیر منہاس نے بھارت کے نوجوان بلے باز ویبھو سوریاونشی کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف 52 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔ سوریاونشی نے 2025 میں متحدہ عرب امارات کے خلاف بھی 56 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
اس سے قبل پاکستان کے قاسم اکرم نے 2022 میں سری لنکا کے خلاف 63 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی، جبکہ آسٹریلیا کے جیڈن ڈریپر بھارت کے خلاف 65 گیندوں پر سنچری بنا کر فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔
سمیر منہاس نے سوریا ونشی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
