Baaghi TV

سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار محکمہ سو گیا

قصور
ایس ڈی او ہائی وے ودیگر عملہ کی ملی بھگت سے سڑکوں کو کٹ لگا کر اور پائپ ڈال کر پانی سڑکوں پر چھوڑ دیا جاتا ہے پانی کی وجہ سے مین قصور دیپالپور روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار حادثات میں اضافہ محکمہ ہائی وے کے افسران خاموش تماشائی بن گئے
تفصیلات کے مطابق چونیاں،کنگن پور، قصور اور دیپالپور روڈز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں اور سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ایس ڈی او ہائی وے اور دیگر عملہ کی ملی بھگت سے شہر میں مختلف جگہوں سے سڑکوں کو کٹ لگا کر پانی کے پائپ برساتی نالہ میں ڈال کر سڑکوں پر چھوڑا جا رہا ہے ایس ڈی او و دیگر عملہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے الہ آباد کے چاروں مین روڈز ہڑپہ کے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں کرپٹ افسران سے ساز باز ہو کر اکثر پٹرول پمپ مالکان نے بغیر منظوری ون وے سڑکوں کو درمیان سے کٹ لگا کر اپنے پٹرول پمپس کو رستے نکال لئے ہیں جو کہ حادثات کا سبب بن سکتے ہیں مقامی شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن اور محکمہ ہائی وے کے اعلیٰ افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

More posts