Baaghi TV


سعودی ایئر لائن کا گمشدہ سامان ٹریک کرنے کا نیا فیچر

islamabad airport


سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودی ایئر لائن نے مسافروں کے گمشدہ یا تاخیر سے آنے والے سامان کی تلاش کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت گوگل کے Find Hub شیئر لوکیشن سسٹم کو شامل کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ نیا فیچر موجودہ بیگیج ٹریکنگ نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو اپنے سامان کے بارے میں بروقت معلومات فراہم کی جا سکیں۔
‎اس سہولت کے تحت مسافر اپنے سامان کی لوکیشن ایک مخصوص لنک کے ذریعے ایئر لائن کے عملے کے ساتھ شیئر کر سکیں گے، جس سے عملے کو گمشدہ سامان کو جلد تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔
‎کمپنی کے مطابق یہ شیئرنگ محدود وقت کے لیے ہوگی اور مسافر کسی بھی وقت اپنے سامان کی لوکیشن شیئرنگ کو بند کر سکتے ہیں، جس سے ان کی پرائیویسی بھی محفوظ رہے گی۔
‎یہ فیچر ان مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا جن کے پاس ہم آہنگ ڈیوائسز اور ٹریکنگ آلات موجود ہوں گے، تاکہ وہ اپنے سامان کی درست معلومات فراہم کر سکیں۔
‎ترجمان سعودی ایئر لائن کے مطابق اس اقدام کا مقصد مسافروں کو زیادہ اعتماد، سہولت اور تحفظ فراہم کرنا ہے اور سفری تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
‎انہوں نے کہا کہ کمپنی مسلسل نئی ٹیکنالوجی متعارف کروا رہی ہے تاکہ مسافروں کو ہر مرحلے پر بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

More posts