سعودی عرب اور قطر نے عالمی بینک کو شام کے بقایاجات کی ادائیگی کرتے ہوئے تقریباً 15 ملین (ڈیڑھ کروڑ) ڈالر ادا کیے ہیں، جس کا مقصد شام کی معیشت کی بحالی اور تیز رفتار ترقی میں مدد فراہم کرنا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (SPA) کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب اور قطر نے اعلان کیا کہ انہوں نے شام کے عالمی بینک کے بقایاجات کی ادائیگی مکمل کر دی ہے۔ خلیجی ممالک کی وزارت خزانہ نے بیان میں کہا کہ یہ اقدام شامی عرب جمہوریہ کی معیشت کی بحالی میں تعاون اور تیزی لانے کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ریاض نے عالمی بینک کو یہ رقم ادا کر کے شام کے پبلک سیکٹر کی بحالی اور تعمیر نو کے منصوبوں کے لیے لاکھوں ڈالر کی فنڈنگ گرانٹس کی منظوری کا راستہ ہموار کیا ہے۔ اس اقدام سے شام کی معیشت کو استحکام اور ترقی کی جانب مزید گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔
سعودی عرب ,قطر کے شام کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے عالمی بینک کو 15 ملین ڈالر ادا
